Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • شہدائے غزہ کی تعداد میں اضافہ

فلسطین کےمحکمہ صحت نے سنیچر کی شام اعلان کیا کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر تینتس ہزار ایک سو سینتس ہوگئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوج کے چارحملوں میں چھیالیس فلسطینی شہید اور پینسٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔
غزہ میں فلسطین کےمحکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئی شہادتوں کے بعد سات اکتوبر دو ہزار تیئس سے اب تک صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں، غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تینتس ہزار ایک سو سینتس اور زخمیوں کی تعداد پچھتر ہزار آٹھ سو پندرہ ہوگئی ہے۔
شہدائے غزہ کے نئے اعدادوشمار ایسی حالت میں جاری ہوئے ہیں کہ استقامتی فلسطینی محاذکے ایک ذریعے نے المیادین ٹی وی کو بتایا ہےکہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائيں گے۔

ٹیگس