Aug ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  •  عید الاضحی اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارک ہو :صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید قربان کی مناسبت سے امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکبادپیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید قربان کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیدہ پیغامات میں امت مسلمہ اور  اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکبادپیش کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے عید قربان کو اللہ تعالی کی  بندگی ، اطاعت اور ایثار کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ میں عید قربان کے فیوض و برکات کے ذریعہ اللہ تعالی کی بارگاہ سے تمام مسلمانوں اور اسلامی ممالک کی پیشرفت ، سرافرازی اور سربلندی کا خواہاں ہوں۔

 

ٹیگس