Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گزشتہ ہفتے کے روز عراقی کردستان میں واقع ’’کردستان ڈیموکریت پارٹی‘‘ سے موسوم علیحدگی پسند دہشتگرد گروہ کے ہیڈکواٹر پر میزائل داغے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ہفتے کے روز عراقی کردستان میں واقع ’’کردستان ڈیموکریت پارٹی‘‘ سے موسوم علیحدگی پسند دہشتگرد گروہ کے ہیڈکواٹر پر سات میزائل داغے جس کے نتیجہ میں اس گروہ کے ۱۱ عناصر ہلاک اور قریب ۳۵ دیگر زخمی ہو گئے۔

سپاہ کے اس جوابی اور انتقامی حملے میں کردستان ڈیموکریٹ پارٹی کا سربراہ مصطفیٰ ہجری زخمی ہوا جبکہ دو سینئر عہدے دار سہیلا قادری اور ہاشم عزیزی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس دہشتگرد گروہ نے آخری چند مہینوں میں ایران کے اندر کئی دہشتگردانہ اقدامات کئے جن میں متعدد سیکورٹی اہلکار اور عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ منجملہ یہ کہ اس گروہ نے گزشتہ اکیس جولائی کو مریوان میں ایک سرحدی چیک پوسٹ پر آر پی جی سے حملہ کر کے وہاں موجود ۱۱ سپاہیوں کو شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس