Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  •  پابندیوں کو ایران و ترکی کےاقتصادی روابط کے فروغ میں بدلنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران و ترکی صحیح سمت کے تعین سے واشنگٹن کی ظالمانہ پابندیوں کو اقتصادی روابط کے فروغ کے سنہری موقع میں بدل سکتے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دورہ ترکی کے موقع پر انقرہ میں ایران ترکی تجارتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک موثر حکمت عملی کے ذریعے پابندیوں کو سنہری موقع میں بدلا جاسکتا ہے جس کی مدد سے ایران اور ترکی کی معیشت میں اچھی تبدیلی لاسکتے ہیں ۔

اس موقع پر ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے ایران اور ترکی کے روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی روابط کو سیاسی روابط کی سطح تک بڑھانا چاہتا ہے۔

ترکی کے صدر نے ایران پر امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ایران و ترکی کے اقتصادی روابط کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہئیے اس لئے کہ امریکی پابندیوں کامقصد ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کے لئے ہے۔

رجب طیب اردوغان نے ایران مخالف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیوں سے عالمی سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ ہم سب کو علم ہے کہ آج دنیا کو جنگ نہیں بلکہ امن و سلامتی کی اشد ضرورت ہے ۔ 

ٹیگس