Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • سخت حالات میں ہندوستان کی جانب سے ایران کے ساتھ تعاون

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان س‍خت حالات میں ایران کے ساتھ رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز نئی دہلی میں ایران اور ہندوستان کے مشترکہ اقتصادی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ تہران اور نئی دہلی کے درمیان مفاہمت دیرپا اور ہزاروں سال پر محیط ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان کئی صدیوں سے تعاون جاری ہے اور دونوں ملکوں کی قومیں باہمی زندگی بسر کرتی رہی ہیں۔
انھوں نے ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایران، امریکہ کی مختلف قسم کی پابندیوں کا سامنا کرتا رہا ہے۔
ایران اور ہندوستان کے مشترکہ اقتصادی اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط بھی کئے گئے۔
اس سمجھوتے پر ایران کے ایوان تجارت کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری اور ہندوستان کے ایوان تجارت کے سیکریٹری کی جانب سے دستخط کئے گئے۔

ٹیگس