Mar ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران مخالف پابندیاں شرمناک: امریکی اینٹی وار ورکرز

امریکی وفد میں شامل دو اراکین 'کیون زیس' اور 'مارگریٹ فلاورز' نے world beyond war کی ویب سائیٹ پر اپنے حالیہ دورہ ایران کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی

امریکہ کے 28 رکنی اینٹی وار ورکرز جنہوں نے حال ہی میں ایران کا 9 روزہ دورہ کیا تھا اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی جارحانہ پالیسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران مخالف امریکی پابندیوں سے شرمندہ ہیں.

امریکی سوشل اور اینٹی وار کارکنوں پر مشتمل 28 رکنی وفد نے ایران میں 9 دن کے قیام کے دوران وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ایران کے امن میوزیم کا بھی دورہ کیا.

انہوں نے اپنے اس دورے سے متعلق کہا کہ ایرانی عوام اپنی آزادی اور قومی خودمختاری کا احترام چاہتے ہیں اور وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بغیر کسی جنگ کی دھمکی یا معاشی پابندیوں کے امریکہ سے امن چاہتے ہیں لیکن اس کے لئے واشنگٹن انتظامیہ کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہئے.

امریکی کارکنوں نے ایران کے امن میوزیم کے دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میوزیم میں ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ عراقی جنگ اور صدام کے لئے امریکہ اور مغربی ممالک کی پشت پناہی سے متعلق بہت کچھ دیکھنے کو ملا.

انہوں نے کہا کہ امریکی جمہوریت دو جماعتوں کے گرد گھومتی ہے تاہم دونوں جماعتیں عسکری پالیسی کی بھی حامی ہیں ۔

 

ٹیگس