Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے کویت کی امداد

اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی شہروں میں آنے والے سیلاب کے بعد غیر ملکی امداد کا سلسلہ جاری ہے اور کویت نے ادویات اور غذائی اشیاء پر مشتمل 40 ٹن امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کویت کے سفارتخانے نےکہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے ناطے بھیجی جانے والی امدادی اشیاء کی پہلی کھیپ 40 ٹن پر مشتمل ہے جس میں ادویات اورغذائی اشیاء شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ایمبولینس، صحرائی ہسپتالوں کے قیام اورپانی نکالنے والی مشینری بھجوائی جائے گی۔

ادھر فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فرانس اگلے چند دنوں میں ایران کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی اشیاء  بھیجے گا.

 فرانسیسی وزارت خارجہ نے آج بروز ہفتہ اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایرانی سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے 12 ٹن پر مشتمل امدادی سامان کی ایک کھیپ ایران میں بھیج دی جائے گی.

 نئے ایرانی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں.سیلاب  متاثرین کی بحالی بالخصوص متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں،دن رات جاری ہیں.

ٹیگس