Aug ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • دشمن کی ناکامی کی وجہ لبنانی عوام کی مزاحمت : ایران

ایران کے نائب صدر نے کہا کہ دشمنوں کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کی خاطر دشمن اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران  کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے لبنان کے وزیر صحت جمیل جبق کیساتھ ملاقات میں صحت اور طب کے شعبوں میں لبنان کے ساتھ تعاون کے فروغ پر آمادگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ادویات کی تیاری اور طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تقریبا خود کفیل ہوگیا ہے اور صرف صحت کے شعبے میں بعض ضروریات کو غیر ملکی ممالک سے درآمد کرتا ہے۔

اسحاق جہانگیری نے لبنان پر ناجائز صہیونی حکومت کی متعدد جارحیتوں کے سامنے بین الاقوامی برادری کی خاموشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے خلاف لبنانی عوام کی مزاحمت کی خاطر دشمن اپنے مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوگیا۔

 نائب ایرانی صدر نے خطے اور بالخصوص لبنان میں قیام امن کی فراہمی میں لبنان کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔

 جہانگیری نے ایران اور لبنان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص صحت اور طب کے میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 40 سالوں کے دوران امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ہم نے اپنی ملکی صلاحیتوں کے بھروسے پر سارے شعبوں میں کافی ترقی کی۔

ٹیگس