Sep ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • خطے میں اغیار کی موجودگی، عالمی توانائی کے لئے خطرہ: حسن روحانی

صدر مملکت نے کہا کہ خطے میں اغیار کی موجودگی، تیل، عالمی توانائی اور شپنگ کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کی فراہمی سے متعلق منصوبہ پیش کریں گے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقے، خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کو یقینی بنا سکتا ہے اور خطے میں اغیار کی موجودگی، تیل، عالمی توانائی اور شپنگ کی سیکورٹی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے.

حسن روحانی نے کہا کہ امریکی فوج جہاں گئی وہاں  بدامنی اورعدم تحفظ  پھیلا جبکہ ایرانی مسلح افواج نے ہرجگہ امن و امان فراہم کیا.

انہوں نے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور بھائی چارہ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے دشمن امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت خطے کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں.

 

ٹیگس