Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہم مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاربنانے پر قادر ہیں : ایڈمیرل علی رضا تنگسیری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کماندر ایڈمیرل علیرضا تنگسیری نے کہا ہے کہ آج ماہر نوجوانوں کے عزم و ہمت سے ہمارا ملک جدید ترین ہتھیار بنانے میں کامیاب ہے اور ہمیں اغیار سے کوئی خوف نہیں ہے

ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نےہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اللہ تعالی کی مدد ، رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور مسلح افواج اور سپاہ پاسداران کے ماہر جوانوں کی کوششوں سے ہم جدید ترین ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ہمیں دشمن کی طرف سے کوئی فکر و تشویش نہیں ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ ہم روز بروز پیشرفت کررہے ہیں اور اس پیشرفت کے اصلی عامل رہبر انقلاب اسلامی اور آپ کی ہدایات و رہنمائیاں ہیں کہا کہ انقلاب کے دشمنوں کی ظالمانہ پابندیاں ، ملکی ماہرین کی صلاحیتوں کی شناخت اور خود اعتمادی کا ایک موقع تھیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری ادارے زلزلہ متاثرین کی مدد کریں کہ جو اپنا کار و بار کھوچکے ہیں کیونکہ ہماری ذمہ داری عوام کے ساتھ کھڑا ہونا اور ان کی خدمت کرنا ہے اور حکام کو عوام کا ساتھ دینا اور مدد کرنا فراموش نہیں کرنا چاہئے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ  کے کمانڈر نے کہا کہ شہداء ہمارے اعمال و کردار کو دیکھ رہے ہیں اور ہماری ذمہ داری انقلاب کے اہداف کا دفاع کرنا اور رہبر انقلاب اسلامی کی پیروی کرنا ہے۔

ٹیگس