Apr ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • برطانوی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی مسلح افواج نے ایک بار پھر امریکہ و برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کو میزائل و ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ برطانوی اور دو صیہونی بحری جہازوں کو جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جا رہے تھے میزائل و ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے پہلے بحری جہاز ایم ایس سی گراس ایف کو بحر ہند کے اطراف میں اور دوسرے بحری جہاز ایم ایس گینا کو بحیرہ عرب میں بلسٹیک و کروز میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
یمن کی مسلح افواج نے امریکی بحری جہازوں کو بھی بحیرہ عرب میں میزائل و ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ یمن کی مسلح افواج بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت کی جہازرانی کو روکے ہوئے ہے اور اس نے تاکید کی ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس علاقے پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اس کے فوجی حملے جاری رہیں گے۔
اس سلسلے میں یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے مذاکرات کار وفد کے سربراہ محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج صرف ان بحری جہازوں کو ہی نشانہ بنا رہی ہیں جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ کی طرف جاتے ہیں اور صیہونی حکومت کے خلاف اس طرح کے حملوں کا مقصد غزہ کے خلاف اس کی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے اس غاصب حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

ٹیگس