Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
  • مسائل کے حل کیلئے دنیا کے ساتھ  با عزت مذاکرات چاہتے ہیں: حسن روحانی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے دنیا کے ساتھ با عزت مذاکرات چاہتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اتوار کے روز ایرانی صوبے یزد کے دورے کے موقع پر انتظامی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل یا کمی کے لئے دنیا کے ساتھ تعامل اور مذاکرات چاہتے ہیں مگر ذلت کو قبول نہیں کریں گے.

اس موقع پرصدر روحانی نے کہا کہ ہم عوام کے وقار اور اتحاد کے تحفظ کے ساتھ مناسب حل کی تلاش میں ہیں، ہمیں مسائل پر قابو پانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ قومی وسائل کا بہتر استعمال کرنا ہوگا.

انہوں نے ایران اور یوریشین یونین کے ساتھ باہمی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس باہمی تعلقات کا مقصد تجارت اور برآمدات کی سہولتوں کی فراہمی ہے.

انہوں نے ملک میں سیاحت کی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے ساتھ ویزے کی منسوخی غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ اور سیاحت کی ترقی کا باعث بنے گی۔

یاد رہے کہ صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ روز ایرانی صوبے یزد کا دورہ کیا اور آج صوبے کرمان کے دورے پر ہیں.

 

ٹیگس