Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • الٹرالائٹ طیاروں کی بحریہ میں شمولیت

ایران کی وزارت دفاع نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے تین الٹرالائٹ جاسوسی اور تربیتی طیارے بحریہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے چکاوک نامی الٹرا لائٹ جاسوسی اور تربیتی طیاروں کی بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی ماہرین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

سنگل انجن کے حامل ان طیاروں میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور انہیں جاسوسی اور تربیت دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ طیارے دو سو اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے، چودہ ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چکاوک نامی یہ طیارے مکمل طور سے ایرانی ماہرین نے تیار کیے ہیں اور ایسے ہر طیارے کے بدلے ایران کو زر مبادلہ کی مد میں ایک لاکھ پچانوے ہزار یورو کی بچت ہو رہی ہے۔

ٹیگس