Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • دنیا، امریکی دہشت گردی کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے، ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے ساری دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی دہشت گردی کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کرنے کے امریکی اقدام کے سامنے پوری دنیا ذمہ دار ہے اور اسے امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلی فوجی عہدیدار کو ہمسایہ ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر اس کے میزبانوں کے ساتھ قتل کرنے کا حکم دینا عالمی قوانین کے منافی ہے اور تاریخ میں ایسے گھناونے جرم کا اس سے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ ایران کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر اس طرح کے متکبرانہ اور مجرمانہ فعل کا ٹھوس جواب نہ دیا گیا تو یہ مغرور دشمن آئندہ بھی ایسے جرم کا ارتکاب کرنے سے باز نہیں آئے گا۔

ٹیگس