Dec ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ترک فوج کی کارروائی،پی کے کے کے 102 عناصر ہلاک
    ترک فوج کی کارروائی،پی کے کے کے 102 عناصر ہلاک

ترک فوج نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، کے100 سے زائد ارکان کو ہلاک کردیا ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایک سیکورٹی ذریعے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں 5 روز سے جاری فوجی آپریشن کے دوران پی کے کے کے102ارکان مارے جاچکے ہیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس آپریشن کے دوران کم سے کم2  ترک فوجی اور 5 عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ہفتے کے روز ترک فوج کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد ستر بتائی گئی تھی۔

ترکی فوج نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد پی کے کے کے مشتبہ کارکن تھے۔

ترک فضائیہ نے اتوار کے روز شمالی عراق سے ملنے والی پوری سرحدی پٹی میں پی کے کے کے ٹھکانوں اور اسلحہ کے گوداموں پر بمباری کی ہے۔

حکومت انقرہ نے اس سے پہلے بھی جنوبی سرحدی علاقے اور شمالی عراق میں پی کے کے کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا تھا۔

کچھ عرصہ قبل شام کی سرحد کے قریب واقع ترکی کے شہر سوروچ میں ہونے والے خونی بم دھماکے 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کرلی تھی۔اس کے بعد سے ترک فوج نے بظاہر شام میں داعش کے خلاف اور عراق میں پی کے کے کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تھا۔ رپورٹوں کے مطابق شام اور عراق میں ترک فوجیوں حملوں میں زیادہ کرد شہری مارے گئے ہیں۔

ترکی، 1984 سے کرد علاقوں کی خود مختاری کا مطالبہ کرنے والی تنظیم پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتا ہے۔

ترک سیکورٹی اداروں اور پی کے کے کے مسلح عناصرکے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔

ٹیگس