Jan ۰۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • لبنان کے جنوبی علاقے میں شدید دھماکہ

خبری ذرائع نے رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے حولا ٹاؤن کے اطراف میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی ہے-

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کےمطابق دھماکے کی آواز صیہونی طیاروں کے سرحدی علاقے پر پرواز کے دوران سنی گئی۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے دھماکہ خیز پروجیکٹائل فائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ گزشتہ سال لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا تاہم صیہونی حکومت اس کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور لبنان کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

 

 

ٹیگس