Feb ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد
    شام کے صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی مشکلات کا اصلی سبب امریکہ ہے-

شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دارالحکومت دمشق میں بیلاروس کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ مغربی ممالک، امریکی قیادت میں مشرق وسطی میں بحران پیدا کرنے کا عامل اور سبب ہیں اور جو مزاحمتی قومیں اپنی آزادی و خودمختاری کے درپے ہیں، ان کو یہ ممالک نشانہ بنا رہے ہیں-

بشار اسد نے کہا کہ مغرب، مشرق وسطی کے علاقے کے لئے نیا روڈ میپ تیار کر رہا ہے اس لئے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں علاقے کی قوموں کے ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے- شام کے صدر نے دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی جدوجہد اور اپنے ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف شام کی جنگ، اس ہمہ گیر جنگ کے خلاف ہے کہ جسے مغربی ملکوں نے امریکی قیادت میں علاقے میں شروع کر رکھی ہے-

ٹیگس