Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • یمن میں دسیوں سعودی ایجنٹوں کی ہلاکت

صوبہ الجوف میں سعودی ایجنٹوں کے ٹھکانے پر یمنی فوج کے حملے میں دسیوں زرخرید ایجنٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الجوف میں سعودی ایجنٹوں کے اڈے غرق ناو پر کئی راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پچیس سے زائد سعودی ایجنٹ ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں دسیوں زرخرید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غرق ناو فوجی اڈہ سعودی ایجنٹوں کا ایک اہم ترین گڑھ ہے۔

یمنی فوج نے اسی طرح صوبہ البیضاء میں بھی سعودی ایجنٹوں پر حملہ کر کے ان کے کئی عناصر کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے شبوہ کے اطراف میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی القاعدہ کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ٹیگس