May ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ

صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔

خبروں کے مطابق باب المغاربہ کی جانب مسجد الاقصی پر حملہ کرنے والے صیہونی آباد کاروں کو اسرائیلی فوجیوں کی حمایت حاصل تھی۔ اس موقع پر مسجدالاقصی کے صحن میں موجود فلسطینیوں اور صیہونی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ حملہ آور صیہونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنے والے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مسجد الاقصی پر صیہونی آباد کاروں کے حملوں اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کے خلاف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں چھے ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے تحریک انتفاضہ قدس کا نام دیا گیا ہے۔

یکم اکتوبر دوہزار پندرہ کو شروع ہونے والی تیسری تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس