Oct ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • چند دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں پر آنسو بہانے والے ہزاروں فلسطینی شہداء پر خاموش کیوں ہیں: حماس

غزہ میں جنگ بندی کے نو روز گزرنے کے بعد حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بعض ممالک کے ذریعے قیدیوں سے متعلق دوہرے رویے پر سخب تنقید کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نو روز گزرنے کے بعد حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بعض ممالک کے ذریعے قیدیوں سے متعلق دوہرے رویے پر تنقید کی اور کہا: دنیا چند صیہونی قابض فوجیوں کی لاشوں پر آنسو بہا رہی ہے، جب کہ ہزاروں فلسطینی شہداء کی لاشوں پر، جو ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ ہزاروں فلسطینی شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے گل سڑ گئی ہیں، یا قابض مجرم افواج نے ان کی تدفین میں رکاوٹ ڈالی ہے اور انہیں کتوں نے نوچ ڈالا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم

اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تباہی کا پیمانہ ناقابلِ یقین ہے اور ہر چیز مٹی کا ڈھیر بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالنے کے لئے بھاری مشینری اور وسائل کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور کے مطابق ہزاروں ٹرک درکار ہیں، اور اب ہم ان کے داخلے اور اثرات کو دیکھ رہے ہیں۔

 

ٹیگس