Jan ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
  • فلسطین میں مظاہرے ، ٹرمپ کی تصویریں نذرآتش

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے اس ملک کے سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے شہر بیت لحم میں اکٹھا ہو کر نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور ٹرمپ کی تصویریں نذرآتش کردیں - مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں فلسطین کے سلسلے میں امریکہ کے موجودہ موقف کی مذمت کی گئی تھی - اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا- ایک سرگرم فلسطینی صحافی محمد اللحام نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تصویروں کو آگ لگانا ، امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک پیغام اور انتباہ  ہے - محمد اللحام نے کہا کہ ملت فلسطین کو کچلنے اور غاصبانہ قبضے کو تقویت پہنچانے کا رویہ مستقبل میں علاقے میں آگ لگا سکتا ہے- اس فلسطینی صحافی نے کہا کہ قدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں ہے بلکہ پورے عالم اسلام سے تعلق رکھتا ہے  اور ٹرمپ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت ، دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت کے مترادف ہے -  واضح رہے کہ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کردیں گے ان کے اس بیان پر فلسطین کے مزاحمتی گروہوں ، تنظیموں اور عوام نیز بعض اسلامی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے -  

 

ٹیگس