Jan ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • عراق: صلاح الدین اور الانبار میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے صلاح الدین اور الانبار میں داعش دہشت گرد گروہ کو بھاری نقصان پہنجایا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر عدی الخدران نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے صلاح الدین کے شمالی علاقے تل کصیبہ میں داعش دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کرتے ہوئے کم از کم چوالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں اس دہشت گرد گروہ کے تین سرغنہ بھی شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں داعش کے تین سرغنہ بھی شامل

انھوں نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس کے انّیسویں ڈویژن نے صوبے الانبار میں بھی داعش دہشت گرد گروہ کی بکتر بند گاڑی کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا۔
عوامی رضاکارفورس کے ساتویں ڈویژن نے بھی موصل کے مغربی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ پر حملہ کر کے اسے زبردست نقصان پہنچایا۔
عراق کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی فضائیہ نے موصل میں القادسیہ، وادی عکوب اور یرموک میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں اس گروہ کو بھاری نقصان پہنچا۔

 

ٹیگس