May ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: نیٹو قافلے کے قریب دھماکہ 4 ہلاک 22 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو اتحاد کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 افراد جبکہ بعض ذرائع کے مطابق 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق آج صبح خودکش حملہ آور نے امریکی سفارتخانے کے قریب نیٹو اتحاد کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 افراد جبکہ بعض ذرائع کے مطابق 4 افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے ہیں۔تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

دھماکے میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

 

ٹیگس