May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • افغانستان و پاکستان کے نمائندوں کے درمیان بین الاقومی سرحدوں پر امن کی بحالی پر اتفاق

افغانستان و پاکستان کے نمائندوں کے درمیان چمن کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر امن و سیکورٹی پر مفاہمت ہو گئی۔

چمن کے سرحدی علاقے میں افغانستان و پاکستان کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد دونوں ملکوں کے نمائندوں نے جمعے کو ایک اجلاس میں پاکستان و افغانستان کے دمیان پائدار فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا-

افغانستان کے نمائندون نے اس اجلاس میں سرحدی قصبے جہانگیر اور کلی لقمان سے پاکستانی فوجیوں کے باہر نکلنے پر تاکید کی جبکہ پاکستانی فریق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجی، بین الاقوامی سرحد کے کنارے تعینات ہیں اور جب تک مردم شماری جاری رہے گی اس وقت تک وہ علاقے میں موجود رہیں گے-

ٹیگس