Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • مکہ مکرمہ میں ہندوستانی عازمین حج کی بلڈنگ میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ میں ہندوستانی حاجیوں کی ایک بلڈنگ میں آگ لگ گئی ہے

سعودی عرب کے ریسکیو ادارے نے اعلان کیا ہے کہ  بدھ کی صبح امدادی ٹیم نے مکہ مکرمہ کے العزیزیہ علاقے میں ہندوستانی عازمین کی ایک بلڈنگ میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے -

مکہ میں ریسکیو ادارے کے ترجمان نایف الشریف نے سات منزلہ عمارت کے ساتویں طبقے پر لگی آگ کے محرکات کا پتہ لگانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں - عمارت میں آتشزدگی کے بعد تقریبا چار سو افراد کو فورا باہر نکال لیا گیا -

واضح رہے کہ دوہزار پندرہ کے حج میں بھی مسجد الحرام میں ایک انتہائی بھاری کرین گرنے سے ایک سو نو حاجی جاں بحق اور چار سو دیگر زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسی سال حج کے دوران رمی جمرات کی ادائیگی کے وقت سعودی اہلکاروں کی نااہلی کے سبب ہزاروں حاجی جاں بحق ہوگئے تھے -

سعودی عرب نے ابھی تک ان سانحوں پر کوئی معذرت بھی نہیں کی ہے -  

 

ٹیگس