Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں درجنوں شامی شہری جاں بحق

شام کے شہر الرقہ میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں اکیس بچوں سمیت انسٹھ عام شہری جاں بحق ہوگئے ۔

دمشق سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ حملے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کی طرف سے کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں اکیس بچے بھی شامل ہیں۔
امریکا کا دعوی ہےکہ فضائی کارروائیوں میں شہریوں کی جانوں کی حفاظت کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن عراق اور شام دونوں جگہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں عام طور پر عام شہری یا دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف دونوں ملکوں کے فوجی نشانہ بنتے ہیں ۔
خود امریکی اتحاد نے بھی تسلیم کیا ہے کہ سن دوہزار چودہ سے اب تک چھے سو چوبیس عام شہری اس کے فضائی حملوں میں مارے جاچکے ہیں ۔
یہ ایسی حالت میں شام کی حکومت متعدد بار سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرچکی ہے کہ شام میں امریکی اتحاد کے فضائی حملے بند کرائے جائیں ۔ شام کی وزارت خارجہ نے رقہ پر امریکی اتحاد کے تازہ فضائی حملوں کے بعد بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئر مین کے نام الگ الگ مراسلے ارسال کرکے ان حملوں پر سخت اعتراض کیا ہے.

ٹیگس