Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • عراق:تلعفرکوآزاد کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز

عراق کے شہرتلعفر کو داعش سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے آج اتوار کے روز اعلان کیا کہ نینوا صوبے کے شہر تلعفر سے داعش کے دہشتگردوں کا قبضہ ختم کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مغربی موصل میں واقع تلعفر داعش کا آخری گڑھ ہے اور اس کے شدت پسندوں نے جون 2014 میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا۔

وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داعش کے دہشتگردوں کو پسپا کرنے کے مقصد سے ایک اور آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور اس بار تلعفر کو آزاد کرانے تک جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے عراقی مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سب کو آپ لوگوں کی فتح کا شدت سے انتظار ہے۔

عراقی وزیراعظم کے کہنے کے مطابق، تلعفر آپریشن میں تمام مسلح افواج کے یونٹ بشمول آرمی، عوامی رضاکار فورس  الشعبی، وفاقی پولیس اور انسداد دہشتگردی فورس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دوری پرواقع شہر تلعفر جون 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے. یہ شہر داعش کا اہم ٹھکانہ اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

ٹیگس