Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • شام: داعش کے 200 دہشتگرد ہلاک

روس نے شام میں داعش کے 200 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شام کے شہر دیرالزور میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بین الاقوامی کالعدم دہشتگرد گروہ داعش کے 200 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ فضائی حملے میں اس دہشتگرد گروہ کا سازو سامان بھی تباہ ہوا ہے تاہم روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کارروائی کب عمل میں لائی گئی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق شامی فورسز اور روسی فضائیہ کی جانب سے داعش کو شام کے شہر الرقہ کے جنوب اور حمص کے مغربی علاقوں سے نکالے جانے کے بعد جنگجو اب دیرالزور کی طرف توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

ٹیگس