Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت، ایک فلسطینی شہید

غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

فلسطینی ذرائع‏ کے مطابق غرب اردن کے شہر جنین کے مغرب میں واقع وادی برقین میں ہفتے کی رات صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔
اس سے قبل سیکڑوں صیہونی فوجیوں نے برقین کو جارحیت کا نشانہ بنایا اور اس علاقے کا محاصرہ کر لیا جبکہ علاقے کی فضا میں صیہونی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹر بھی گشت کرتے رہے۔
صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں نے پتھراؤ کے ذریعے اپنا دفاع کرنے کی کوشش کی تاہم صیہونی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی اور صوتی دھماکے کئے اور نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

ٹیگس