Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۱:۳۶ Asia/Tehran
  • سوڈان میں آگ لگنے کا واقعہ

سوڈانی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے دارفر کے شہر الضعین میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک ہزار رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔

سوڈانی ذرائع نے کے مطابق الضعین کے میئر نے اعلان کیا ہےکہ سوڈان میں آگ لگنے کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے حالیہ برسوں کا بدترین واقعہ ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں جن لوگوں کے مکانات جل کر تباہ ہو گئے ہیں انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لئے کوئی رہائشی انتظام کیا جائے۔

واضح رہے کہ الضعین، مشرقی سوڈان کے صوبے دارفر کا صدر مقام ہے جو دارالحکومت خرطوم سے آٹھ سو اکتیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

ٹیگس