May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کا نسل کش اسرائیل کے فوجی اڈوں پر کیتوشا میزائلوں سے حملہ، بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں نسل کش اسرائیلی حکومت کے کئی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور جنوبی لبنان میں میس الجبل دیہات پر حملے کے جواب میں رامیا فوجی اڈے میں غاصب صیہونی فوج کے جاسوسی کے آلات کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استقامت کے جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی الزاعورہ فوجی چھاؤنی میں صیہونی دشمن کے توپخانے اور فوجیوں پر دس کیتوشا میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی

شمالی مقبوضہ فلسطین کی کریات شمونہ صیہونی کالونی پر لبنان سے ایک راکٹ فائر کئے جانے کے نتیجے میں بھی صیہونی انتہاپسندوں کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں حزب اللہ لبنان ، شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو الجھائے ہوئے ہے تاکہ غزہ میں استقامت کی مدد کر سکے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اس علاقے میں اسرائیلی فوج پھنس کے رہ گئی ہے۔

ٹیگس