Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں نے بہت سے گھروں کو ان کے مکینوں کے ساتھ جلا دیا: ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپ و بحیرہ روم کی ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین کو صیہونی حکومت سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف کارروائی بند کرے اور رہائشی عمارتوں کو جلانے، ان علاقوں کے شہریوں کے خلاف کارروائی اور انہیں جنوبی غزہ جانے پر مجبور کرنے جیسے اقدامات کا سلسلہ بند کرے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم نے غزہ کے مغرب اور الشفا اسپتال کے اطراف کی دسیوں عمارتوں کو اسرائيلی فوجیوں کے ہاتھوں جلائے جانے کے واقعات ثبت کئے ہيں۔

بیان میں کہا گيا ہےکہ اسرائيلی فوجیوں نے بہت سے گھروں کو ان کے مکینوں کے ساتھ ہی جلا دیا اور دوسروں کو آگ بجھانے اور گھر میں جل رہے لوگوں کو نکالنے کے لئے انہیں گھر سے قریب تک نہيں ہونے دیا۔

ٹیگس