Apr ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے جلاد کی ہلاکت

داعش کے جلاد سے معروف تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ مغربی عراق میں الانبار کے بیابان میں عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ کا نام ابو طاہا تیونسی ہے جو اپنے نو دیگر دہشت گرد ساتھیوں کے ساتھ عراقی سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے اس کارروائی میں تکفیری دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود نیز شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔
دسمبر دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش کے وجود کے خاتمے کے اعلان کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں، خاص طور سے دارالحکومت بغداد کے اطراف کے بعض علاقوں میں دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں۔ دریں اثناعراقی پارلیمنٹ میں ایزدی کردوں کے نمائندے فیان دخیل نے کہا ہے کہ ایزدی قبیلے کی اکتّیس سو عورتوں اور لڑکیوں کا، کہ جن کو داعش دہشت گرد گروہ نے اسیر کر لیا تھا، اب تک کوئی پتہ نہیں ہے اور انھیں تلاش کرنے کی کوشش بدستور جاری ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے دو ہزار چودہ میں صوبے نینوا کے شہر سنجار پر قبضہ کرنے کے بعد، کہ جہاں بیشتر ایزدی لوگ آباد ہیں، پانچ ہزر سے زائد عورتوں اور لڑکیوں کو قیدی بنا نے کے بعد انھیں موصل اور شام کے بازاروں میں فروخت کر دیا تھا۔

ٹیگس