May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • کیا ہندوستان اور پاکستان جنگ بندی کے لئے ہو گئے تیار؟ ٹرمپ کا ایکس پر اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں ہندوستان اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، پاکستان اور ہندوستان نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستان امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔

دوسری طرف ہندوستانی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی نے کہا کہ ہندوستان تناؤ میں کمی لانے پر تیار ہے، شرط یہ ہے کہ پاکستان بھی ایسا کرے۔

 

ٹیگس