ہندوستان پاکستان جنگ بندی، ایران سمیت اقوام متحدہ اور سعودی عرب نے کیا خیر مقدم
May ۱۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
پاک ہندوستان جنگ بندی کے اعلان پر ایران سمیت اقوامِ متحدہ اور سعودی عرب نے خیر مقدم کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان ہندوستان جنگ بندی کے اعلان پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امید ہے پاک ہندوستان جنگ بندی پائیدار امن میں کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔
اس دوران ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اس موقع کو کشیدگی میں کمی اور خطے کے پائیدار امن کےلیے استعمال کریں۔
سعودی نائب وزیرِ خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کر کے پاکستان ہندوستان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔