ہندوستان-پاکستان جنگ بندی ہوئی شروع، عوام نے لیا راحت کی سانس
May ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
ہندوستانی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں جنگ بندی ہوگئی ہے، دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ پاک ہندوستان جنگ بندی ہوگئی، پاکستانی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 5:00 سے عمل درآمد ہو چکا ہے، پاکستان اور ہندوستان کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشن 12 مئی کو بات چیت کریں گے۔

ہندوستانی سیکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم ملٹری آپریشنز کے درمیان آج بات چیت ہوئی تھی، بات چیت میں دونوں طرف سے آج شام سے بری، بحری اور فضائی فائر بندی پر اتفاق ہوا تھا۔