Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • شامی علاقہ قلمون آزاد، شام کا پرچم نصب

شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی قلمون کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فورسز نے شام کے علاقہ مشرقی قلمون کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرتے ہوئے اس علاقہ پر شام کے پرچم کو نصب کر دیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق اس علاقہ سے دہشت گرد اپنے اہل و عیال کے ہمراہ ایک معاہدے کے تحت خارج ہوگئے ہیں جس کے بعد اس علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک علاقہ قراردیتے ہوئے شامی پرچم نصب کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قلمون دارالحکومت دمشق سے 60 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ قلمون کے الرحیبہ، ناصریہ اور جیرود علاقوں سے ہزاروں دہشت گرد شام کے شمال میں منتقل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شام میں د ہشت گردوں کو تاریخی شکست کا سامنا ہے اور دہشت گردوں کے حامی ممالک اور ان کے زرخرید آلہ کاروں اور سہولت کاروں کی بے بسی دیکھنے والی ہے۔

ٹیگس