May ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اتحاد کی بمباری 30 جاں بحق

شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کی الحسکہ علاقے میں بمباری سے 30 شہری جاں بحق ہوگئے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 شامی باشندے جاں بحق ہوئے۔ مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ ان حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس