May ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اہداف یمنی فوج کے نشانے پر

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں فوجی اہداف پر راکٹوں سے حملے کیے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے راکٹ حملوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع المنارہ فوجی اڈے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سعودی عرب کے المنارہ فوجی اڈے کو سعودی اتحاد کے فوجی استعمال کر رہے ہیں۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بھی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں اور راکٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع خمیس مشیط فوجی اڈے کو بدر ایک میزائل سے نشانہ بنایا۔ یمنی فوج اس سے پہلے بھی مذکورہ سعودی فوجی اڈے کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔
یمنی فوج نے صوبہ لحج میں واقع العند نامی فوجی اڈے پر بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں سعودی فوج کی گاڑیاں اور دیگر سازوسامان تباہ ہو گیا۔
اس حملے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے متعدد فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
سعودی حکومت کی وحشیانہ جارحیت میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ جاری رہنے کے بعد بھی یمن کی دفاعی قوت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جو بدستور جاری ہیں اس کے باوجود وہ اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس