May ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے شاہی حکومت کے مخاصمانہ اور پرتشدد اقدامات کی مذمت کی ہے۔

صوت المنامہ نامی ویب سائٹ کے مطابق منامہ، المصلی اور الدیہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی جبری حراست ختم کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت، سیاسی مخالفین کی سرکوبی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور ملک کی اکثریتی شیعہ آبادی کو مکمل جمہوری حقوق دیئے جائیں۔
بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ  کر کے ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
 

ٹیگس