May ۲۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۴۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں

صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کو بھی غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پرحملے کئے جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ہفتے کو غرب اردن کے شہروں رام اللہ، قلقیلیہ اور الخلیل میں فلسطینیوں پر حملے کئے اور ان پر گیس کے گولے پھینکے۔ ان حملوں میں متعدد فلسطینیوں کے دم گھٹنے لگے جبکہ صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدام کے بعد غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ جمعرات  کو صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں زخمی ہونے والا ایک صیہونی فوجی ہفتے کو ہلاک ہوگیا۔یہ صیہونی فوجی جمعرات کو غرب اردن کے علاقے الامعری میں فلسطینی نوجوانوں کی جوابی کارروائی میں زخمی ہوگیا تھا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ غزہ کے فلسطینی نوجوانوں نے غزہ کی سرحد پار کرکے انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کیا اور اس کو آگ لگادی۔

ٹیگس