Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • الحدیدہ پر حملہ: سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی ملی حمایت

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے کہا ہے کہ الحدیدہ پر حملے میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود جارح فوج اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔

ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمنی فورسز نے جارح فوج کو الغاز، الجاح اور الدریہمی علاقوں میں محاصرے میں لے لیا ہے اور ان کے تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے ہیں۔

 ضیف اللہ شامی نے کہا کہ الحدیدہ محاذ پر سعودی عرب کو فرانسیسی اور اسرائیلی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی ساحل کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔

فرانس کے اخـبار فیگارو نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے مغربی ساحل کے محاذ پر فرانسیسی فوج متحدہ عرب امارت کی فوج کو مدد فراہم کرر ہی ہے۔

 

ٹیگس