Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • محاصرے کے خلاف غزہ کے ساحلوں پر سمندری مارچ

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ کے محاصرے کے خلاف فلسطینیوں کے بارہویں سمندری مارچ میں شریک لانچوں اور غزہ کے ساحلوں پر مظاہرہ کرنے والے نہتے فسلطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ کے محاصرے کے خلاف فلسطینیوں کے بارہویں سمندری مارچ میں شریک لانچوں اور غزہ کے ساحلوں پر مظاہرہ کرنے والے نہتے فسلطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب صہیونی حکومت کے ایک وزیر نے حق واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں کو قتل کردینے کی دھمکی دی ہے۔ اسی دوران صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کا محاصرہ توڑنے کی غرض سے شمالی ساحلی پٹی میں کئے جانے والے بارہویں سمندری مارچ میں بیس لانچوں نے حصہ لیا۔ اس دوران اسرائیلی جنگی بوٹوں نے سمندری مارچ میں شامل فلسطینی لانچوں اور ساحل پر کھڑے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوجی اس سے پہلے بھی کئی بارغزہ کے ساحلوں پر سمندری مارچ کرنے والی لانچوں پر فائرنگ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ایک وزیر نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی سے سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے زندہ بچ کر نہیں جائیں گے۔ بنیٹ نے اسرائیلی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے ہر فلسطینی کو گولی مار دیںبنیٹ مزید کہا کہ اسرائیلک فوج کو چاہیے کہ وہ غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلادے۔اسی دوران صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے کہا ہے ایران کے خطرات نے اسرائیل کو عرب ملکوں کے قریب کردیا ہے۔حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب سمیت علاقے کے بعض عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوشش ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب صیہونی حکومت برسوں سے فلسطینیوں کا قتل عام کرتی چلی آئی ہے اور اس نے بہت سے عرب اور اسلامی علاقوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں شام، عراق اور یمن کا بحران بھی سعودی اسرائیلی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل اور سعودی عرب عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی بھی مسلسل حمایت کر رہے ہیں۔

ٹیگس