Sep ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں سات افغان شہری مارے گئے

افغانستان کے صوبے میدان وردک میں دہشت گرد امریکی فوج کے ڈرون حملے میں سات افغان شہری مارے گئے ہیں۔

صوبائی کونسل کے سربراہ محمد طاہری نے بتایا ہے کہ امریکی ڈورن طیارے نے اتوار کی شام ضلع سید آباد کے گاؤں جو زرین میں ایک گاڑی پر حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد ایک پروگرام میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔افغانستان کی پارلیمنٹ اور سینیٹ عام شہریوں کے خلاف دہشت گرد امریکی فوجیوں کے حملوں کی مسلسل مذمت اور ایسے حملے روکنے کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ نے بھی افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ کے دوران افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوج کے فضائی حملوں میں تین سو ترانوے عام شہری جاں بحق اور تین سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس