Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۰:۵۱ Asia/Tehran
  • کربلائے معلی میں شدید دھماکہ، 12 شہید

عراق کے مقدس شہر کربلا میں بس میں ہونے والے دھماکے میں 14 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بس عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی اور الحلہ کے درمیان عراقی فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکہ ہو گیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اب تک 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکہ، کربلائے معلی کے مین گیٹ پر ہوا۔ عراق کے انسداد دہشت گردی شعبے کے سربراہ جنرل طالب شغاتی نے واقعے کے بعد بغداد میں خصوصی آپریشن کے کمانڈروں سے ملاقات میں تاکید کی کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں جس سے عراق کو خطرہ ہو۔

ٹیگس

کمنٹس