Oct ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran

اس بار اربعین امام حسین علیہ کی مشی کا سلوگن ہے "حسین (ع) ہمیں متحد کرتے ہیں"

شہداء کربلا کے اربعین کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔ کچھ عراقی زائرین اپنے اپنے وطن سے پیدل کربلائے معلی کا سفر کرتے ہیں جبکہ غیر ملکی زائرین نجف اشرف سے پیدل کربلا جاتے ہیں۔ اس پیدل سفر کو عربی زبان میں مشی کہا جاتا ہے۔ اس دوران عراقیوں کی مہمانوازی بھی قابل توجہ ہے۔ وہ اپنی سال بھر کی کمائی زائرین سید الشہداء پر خرچ کر دیتے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کا اربعین ہم سب کو آپس میں متحد کرتا ہے اور ہمارا اتحاد استعماری طاقتوں کو برداشت نہیں ہوتا اسی لئے وہ عظیم الشان اجتماع میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

ٹیگس