ناوابستہ تحریک نے اسنیپ بیک کو مسترد کردیا: وزیر خارجہ عراقچی
Oct ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
وزیر خارجہ عراقچی نے ناوابستہ تحریک کے وسط مدتی اجلاس کے بارے میں کہا کہ ان اجلاس کے اختتامی بیان میں رکن ملکوں نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 منسوخ نہیں ہوئی ہے اور اس کے نکات اور ٹائم لائن پر عملدرامد ضروری ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ عراقچی نے بتایا کہ ان اجلاس کے اختتامی بیان کی ایک شق میں کہ جس کی اہمیت بہت زیادہ ہے، اسنیپ بیک کے معاملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی حمایت کی گئی ہے اور زور دیکر کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور اس کے تحت اس کی ٹائم لائن کی پابندی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قرارداد 2231 کی تاریخ ہفتے کے روز 18 اکتوبر کو اختتام پزیر ہوجائے گی اور اس کے بعد ایران کا ایٹمی پروگرام خاص صورتحال سے نکل کر معمول پر آجائے گا۔