Oct ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran

شام میں کردوں کے خلاف ترکی کے ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاری پوری ہوگئی ہے۔

شام کے کوبانی اور قامیلو شہروں کے کردوں نے ترکی کے خلاف نعرے لگائے اور مقامی حکام اور عوام کو کرد ملیشیا کا ساتھ دینے کی دعوت دی ۔

دوسری طرف پیر کو شام سے امریکی فوجیوں کے نکلنے کی خبریں سامنے آنے اور مشرقی فرات کے کرد علاقوں پر ترکی کے ممکنہ حملوں کا امکان بڑھنے کے ساتھ ہی قامیشلو کے تیس سے زیادہ شہری ، سیاسی اور ثقافتی اداروں نے جو خود کو شام کی ڈیموکریٹک پارلیمنٹ اور شمال مشرقی شام کی خودمختار انتظامیہ کہہ رہے تھے ایک بیان جاری کر کے ترکی کے اس اقدام کی مذمت کی اور عوام کو اپنے علاقے کے دفاع کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔

ٹیگس