Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • شام پر ترکی کا حملہ ، بارزانی کا انتباہ

عراقی کردستان علاقے کے سربراہ نے شمالی شام پر ترکی کے فوجی حملوں کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان علاقے کے کی انتظامیہ کے سربراہ نچیروان بارزانی نے ایک بیان میں شمالی شام پر ترکی کے فوجی حملوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگوں اور جھڑپوں کا علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی ، افراتفری اور پیچیدگی میں اضافے کے سوا کوئی اور نتیجہ نہیں نکلے گا اور داعش دہشتگردوں کو ہونے والی شکست کے نتائج تباہ ہوجائیں گے۔ بارزانی نے کہا کہ شمالی شام پر ترکی کے فوجی حملے علاقے کو ایک بار پھر عدم استحکام سے دوچار کردیں گے اور دہشتگردی اور اس کے دوبارہ شروع ہوجانے کے خطرے کو بڑھا دیں گے ۔

عراقی کردستان علاقے کے سربراہ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے مستقبل کا منصفانہ راہ اور پڑوسیوں کے حقوق کے تحفظ کی کوشش کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے ، ثبات و استحکام کی بحالی ، امن کے تحفظ اور سیاسی راہ حل اختیار کرتے ہوئے عام شہریوں کی دربدری روکنے میں کردار ادا کریں۔

ٹیگس