Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ترکی میں زلزلہ متاثرین سے ایران نے کیا ہمدردی کا اظہار

ایران نے ترکی میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ ،حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے ترکی میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ، حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی۔

واضح رہے کہ کل رات ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، 

19 افراد جاں بحق اور 772زخمی ہوئے جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔

زلزلہ صوبہ ایلازگ میں 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عراق، شام اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ٹیگس